سعودی عسکری اتحاد کی کارروائی، القاعدہ رہنما گرفتار

اتوار 23 اپریل 2017 21:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) سعودی عرب کی سربراہی میں عرب عسکری اتحاد نے یمن کی انسداد دہشت گردی فورسز کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں القاعدہ کے اہم رہنماؤں اور جنگجوؤں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں شدت پسند تنظیم القاعدہ کے سرکرہ رہنما احمد سعید عود برہمہ عرف زرقاوی بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ گرفتاریاں یمن کے شہر مکلا میں عرب اتحاد کے فضائی آپریشن کے نتیجے میں عمل میں آئیں جو القاعدہ کے خلاف یمنی آرمی کے آپریشن میں معاونت کے لیے کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنایا گیا اور ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دیگر آلات برآمد کیے گئی'۔

متعلقہ عنوان :