صحبت پور کے علاقے میںتین مختلف دیہاتوں میں آگ لگنے کے واقعات لاکھوںروپے کے نقصانات فائربریگیڈ عملہ غائب

اتوار 23 اپریل 2017 21:40

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) صحبت پور کے علاقے میںتین مختلف دیہاتوں میں آگ لگنے کے واقعات لاکھوںروپے کے نقصانات فائربریگیڈ عملہ غائب تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقے میں آگ لگنے کے واقعات میںگوٹھ اشفاق احمد کھوسہ میں بجلی کے شارٹ کے باعث آگ لگنے سے تین گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔گھروں میں موجود راشن و دیگر گھریلوں سامان اور تین بکریاں جھلس کر ہلاک ہو گئیں اور ایک موٹر سائیکل بھی آگ کی نظر ہو گیا۔

آگ لگنے کا دوسرا واقع گوٹھ اسحاق احمد کھوسہ میں پیش آیاجس میں دو خانہ بدوش بھائیوں کے گھروں کا تمام سامان آگ میں جل گیا۔اور گوٹھ محمد رمضان گولہ میں اچانک آگ لگنے سے دو گھرجل کر خاکستر ہو گئے اور گھروں کا مکمل گھریلوں سامان اور ذخیرہ شدہ چنہ بھی جل گیا۔

(جاری ہے)

آگ کے تمام متاثرین بے سروسامانی امداد کے منتظر ہیں۔فائربریگیڈ عملہ غائب ہی رہا۔

واضح رہے کہ صحبت پور کے علاقے میںجب بھی قدرتی آفات میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے ہیںتوصحبت پور کا عملہ فائربریگیڈ دینے سے قاصر ہوتا ہے ان کے پاس کبھی فائر بریگیڈ کیلیئے تیل کے پیسے نہیں ہوتے تو کبھی فائر بریگیڈ کی خرابی جس کی وجہ سے غریب لوگوں کے کئی نقصانات رونما ہوئے ہیں۔شکایات کے باوجود ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔علاقہ کے غریب متاثرین نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صحبت پور کے کرپٹ میونسپل آفیسران کے خلاف کاروائی کی جائے اور ان کا تبادلہ کر کے کوئی مخلص آفیسر تعینات کیا جائے۔