تمام برائیوں کی جڑکرپشن ہے ، سرداریارمحمدرند

ملک بھرکی طرح بلوچستان میں ہونے والے کرپشن کے خلاف صرف پی ٹی آئی نے آوازبلندکی ،کچھی کینال اورپٹ فیڈرکینال میں بڑے پیمانے پرکرپشن ہوئی ، کرپٹ سیاستدانوں کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے،صدرتحریک انصاف بلوچستان

اتوار 23 اپریل 2017 21:40

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدرسابق وفاقی وزیر سرداریارمحمدرند مسلم لیگ کے اہم رہنماؤں کے ساتھ بیٹھ کر مسلم لیگی حکومت پر کرپٹ اور کرمنل لفظوں کی برسات کرتے رہے ،تاہم مسلم لیگی مسکراتے رہی,سردار رند نے مزیدکہاہے کہ تمام برائیوں کی جڑکرپشن ہے ملک بھرکی طرح بلوچستان میں ہونے والے کرپشن کے خلاف صرف پی ٹی آئی نے آوازبلندکی ۔

کچھی کینال اورپٹ فیڈرکینال میں بڑے پیمانے پرکرپشن ہوئی ،ہم کرپٹ سیاستدانوں کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

جعفرآبادمیں مسلم لیگ ن کے رہنماسابق صوبائی وزیرمیرسلیم خان کھوسہ کی جانب سے دیئے جانے والے ظہرانے کے بعدمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدرسرداریارمحمدرندنے کہاکہ پاناماکیس میں2سینئرججزنے نوازشریف کونااہل کرنے کااور3نے جے آئی ٹی بنانے کافیصلہ سنادیاجے آئی ٹی کرمنلزملزموں کے لیئے بنائی جاتی ہے نوازشریف چورمچائے شوروالاکام نہ کرے قوم کواِن کااصل چہرہ نظر آگیاسرداریارمحمدرندنے کہاکہ کرپشن تمام تربرائیوں کی جڑہے اورہمارے حکمران کرپشن کوپیداکرنے والے سیاستدان ہیں ملک بھرکی طرح کرپشن کے خلاف بلوچستان میں ہم نے آوازبلندکی ہے ہم ہرکرپٹ سیاستدان کے خلاف ہیں اوراِن کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے بلوچستان میں مفادپرست سیاستدانوں نے بجٹ میں ایسے پروجیکٹ لانے ہیں جن سے اٴْن کوسب سے زیادہ کمیشن ملے پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے خلاف ہرفورم پرآوازاٴْٹھائے گی 2013کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی مگر2018کے الیکشن میں ہم ایساہونے نہیں دینگے ظہرانے کے موقع پرسابق صوبائی وزیر مسلم لیگ کے صوبائی رہنمامیرعبدالغفورلہڑی سابق نگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسہ،سابق اسپیکربلوچستان اسمبلی میرظہورخان کھوسہ،میرمنظورکھوسہ،سابق صوبائی وزیرمیرفائق جمالی ودیگراہم سیاسی رہنماموجودتھے۔

متعلقہ عنوان :