پاکستان کک باکسنگ کے صدر محمد اشفاق کی ریاض حسین پیر زادہ سے ملاقات

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نوا گنجیرہ کو سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی

اتوار 23 اپریل 2017 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان کک باکسنگ کے صدر محمد اشفاق نے سندھ کک باکسنگ ایسو سی ایشن کے عہدیداران کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے صوبائی رابطہ کھیل ریاض حسین پیر زادہ اور ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔محمد اشفاق نے انہیں نہ صرف کھلاڑیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا بلکہ سندھ کک باکسنگ ایسو سی ایشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

ریاض حسین پیر زادہ اور اختر نواز گنجیرہ نے ایسو سی ایشن کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بعد ازاں محمد اشفاق نے ورلڈ کک باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے پاکستان میں کک باکسنگ فیڈریشن کا صدر مقرر کرنے کا سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات بھی پیش کین جس کے مطابق پاکستان میں کسی بھی قسم کا کک باکسنگ ایونٹ، چیمپیئن شپ اور ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا مکمل اختیار محمد اشفاق کو دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کسی اور کی جانب سے کک باکسنگ کے حوالے سے کوئی بھی پروگرام غیر قانونی ہوگا۔ وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ اور ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی اختر نواز گنجیرہ نے دستاویزات اور سرٹیفکیٹ کے مطابق صدر محمد اشفاق کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن اور ان کے تمام عہدیداران کو جلد پی ایس بوی کی جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :