متحدہ پاکستان کی جانب سے شہر کے مسائل کے لیے نکالی جانے والی ریلی سے قبل لندن گروپ کے کارندے متحرک ہو گئے

شہر کے مختلف علاقوں میں متحدہ پاکستان کے رہنمائوں کے خلاف چاکنگ کرتے ہو ئے غدار قرار دے دیا،کردی استقبالیہ کیمپوں پر متحدہ لندن کی حمایت میں چاکنگ ، چاکنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر ادارے متحرک ہو گئے

اتوار 23 اپریل 2017 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) متحدہ پاکستان کی جانب سے شہر کے مسائل کے لیے نکالی جانے والی ریلی سے قبل لندن گروپ کے کارندے متحرک ہو گئے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں متحدہ پاکستان کے رہنمائوں کے خلاف چاکنگ کرتے ہو ئے غدار قرار دے دیا ،جبکہ استقبالیہ کیمپوں پر متحدہ لندن کی حمایت میں چاکنگ کردی۔ دوسری جانب چاکنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر ادارے متحرک ہو گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق متحدہ پاکستان کی جانب سے کراچی کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے نکالی جانے والی ریلی سے قبل ہی ملک دشمن متحدہ لندن گروپ کے کارندے شہر بھر میں اچانک متحرک ہو گئے اور ریلی کو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن حربے استعمال کیے ،ذرائع نے بتایا کہ متحدہ لندن گروپ کے کارندوں نے شہر کے مختلف علاقوں جن میں وسطی ،شرقی کے علاقے سر فہرست ہیں ان میں ہفتے و اتوار کی شب بھرپور وال چاکنگ کی جس میں لندن گروپ نے متحدہ پاکستان کو مہاجروں اور کراچی کا غدار قرار دینے کے ساتھ پاکستان گروپ کے سربراہ فاروق ستار اور دیگر رہنمائوں جن میں عامر خان ،خواجہ اظہار سمیت دیگر کو بھی غدار قرار دیا ،ذرائع نے مزید بتایاکہ اسی طرح لندن گروپ کے کارندوں نے لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں لگے پاکستان گروپ کے استقبالیہ کیمپوں پر بھی اسپرے پینٹ سے چاکنگ کردی جس میں رہنمائوں کو غدار قرار دیا گیا ہے ،دوسری جانب والد چاکنگ کی اطلاع ملتے ہی اتوار کی صبح پولیس اور دیگر ادارے فعال ہو گئے ہیں اور چاکنگ کرنے والے کارندوں کی تلاش کے ساتھ متحدہ پاکستان کے رہنمائوںکو سیکیو رٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 22 اگست کوبانی ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے بانی سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :