جرمنی کی مہاجرت مخالف سیاسی پارٹی اے ایف ڈی نے 2 نئے انتخابی رہنما چن لیے

اتوار 23 اپریل 2017 21:40

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) جرمنی کی مہاجرت مخالف سیاسی پارٹی اے ایف ڈی نے آئندہ الیکشن کے لیے اپنے دو مرکزی رہنماں کا انتخاب کر لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی مہاجرت مخالف سیاسی پارٹی اے ایف ڈی نے آئندہ الیکشن کے لیے اپنے دو مرکزی رہنماں کا انتخاب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

76 سالہ الیگزینڈر گالینڈ اور اڑتیس سالہ ایلس وائیڈل اب ستمبر کے الیکشن میں مشترکہ طور پر پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

ہفتے کے دن کولون شہر میں ہوئے اس پارٹی کے اجلاس میں زیادہ تر ممبران نے ان دونوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس پارٹی کی خاتون رہنما فراکے پیٹری نے بدھ کے دن اچانک اعلان کر دیا تھا کہ وہ الیکشن مہم کے دوران پارٹی کی سربراہی نہیں کریں گی۔ اس پیشرفت کو اس عوامیت پسند پارٹی کے لیے ایک بڑا سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :