صومالیہ میںفوجی گاڑی پر بمحملہ، 6 اہلکا ر ہلاک ،8 زخمی ، الشباب نے ذمہ داری قبول کرلی

اتوار 23 اپریل 2017 21:40

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) صومالیہ میںفوجی گاڑی پر بم حملے میں 6 اہلکا ر ہلاک اور8 دیگر زخمی ہو گئے، الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ میں ایک فوجی گاڑی سڑک کے کنارے نصب ایک بم کی زد میں آ گئی، جس کے باعث 6فوجی ہلاک جبکہ 8 دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کو نیم خود مختار علاقے پنٹ لینڈ میں رونما ہوا۔ القاعدہ سے وابستہ مقامی شدت پسند گروہ الشباب نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ شورش زدہ ملک صومالیہ میں قیام امن کی کوششوں کے لیے افریقی ممالک نے اپنی افواج بھی وہاں تعینات کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :