مصری صدر دورہ سعودی عرب پر ریاض پہنچ گئے ،سعودی بادشاہ نے ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا

اتوار 23 اپریل 2017 21:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) مصری صدر عبدالفتاح السیسی دورہ سعودی عرب پر ریاض پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق مصری صدرالسیسی جب ہوائی جہاز سے باہر آئے، تو سعودی بادشاہ سلمان وہاں موجود تھے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماں نے دوپہر کا کھانا مل کر کھایا۔ صدر السیسی اور شاہ سلمان علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ مصری صدر کے اس دورے کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مکمل بحالی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :