لاہور میں دوگروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹ بجھوادیا

اتوار 23 اپریل 2017 21:40

لاہور میں دوگروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2شدید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) لاہور میں دوگروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مصری شاہ میں اچانک دو مخالف آمنے سامنے آگئے اور دیکھتے ہی دونوں نے ایک دوسرے پر گولیوں کی بارش کردی ، اسی دوران 4افراد فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے جن میں سی2 افراد ریاض گجر اور احسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان کی بازی ہارگئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ دیگر 2زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوادیے ہیں اورفریقین کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔