رائیونڈ پولیس نے فارم ہائو س پر چھاپہ مارتے ہوئے نجی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کو گرفتار کرلیا

ے زائدطلبا و طالبات کو تھانے میں بند کردیا ‘ طالبات کو ساری رات تھانے میں رکھا گیا اور کوئی کارروائی بھی نہیں کی گئی

اتوار 23 اپریل 2017 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) رائیونڈ پولیس نے فارم ہاس پر چھاپہ مارتے ہوئے نجی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس نے ایک بااثر شخصیت کے بھائی کے فارم ہاس پر چھاپہ مارتے ہوئے سالگرہ منانے والے نجی یونیورسٹی کے 50 سے زائدطلبا و طالبات کو تھانے میں بند کردیا جبکہ طالبات کو ساری رات تھانے میں رکھا گیا اور کوئی کارروائی بھی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

چھاپہ اے ایس پی چوہنگ عبدالوہاب کی سربراہی میں مارا گیا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق چھاپہ بغیر کسی وارنٹ کے مارا گیا۔طالبات نے موقف اپنایا کہ تھانے میں ساری رات پولیس آفیسر سوال جواب کرتے رہے، ایک ساتھی طالبہ کی سالگرہ منارہے تھے کہ پولیس نے دھاوا بول دیا جبکہ طلبا و طالبات کی طرف سے بتایا گیا کہ پولیس والوں نے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی۔بعدازاں تھانے لائے گئے بڑے لوگوں کے بچوں کو 12 گھنٹے بعد چھوڑنا پڑا اور اس کے بعد اے ایس پی اپنے بیان سے مکر گئے اور کہا کہ غلطی سے طلبہ اور طالبات کو پکڑ لائے تھے۔

متعلقہ عنوان :