پیپلزپارٹی کے خلاف بولنا ان کی سیاسی ضرورت بن گئی ہے حالانکہ ایم کیو ایم کو پاکستان پیپلزپارٹی کا احسان مند ہونا چاہیے جس نے 2008ء میں اسے سیاسی تنہائی سے بچایا جب ملک کی تمام پارٹیاںایم کیو ایم کے خلاف تھیں

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی کا بیان

اتوار 23 اپریل 2017 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے ایم کیو ایم کے تمام ونگ کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف بولنا ان کی سیاسی ضرورت بن گئی ہے حالانکہ ایم کیو ایم کو پاکستان پیپلزپارٹی کا احسان مند ہونا چاہیے جس نے 2008ء میں اسے سیاسی تنہائی سے بچایا جب ملک کی تمام پارٹیاںایم کیو ایم کے خلاف تھیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا بنیادی مسئلہ پاکٹ تنظیم ہونا ہے۔ وہ بھی کسی امپائر کی انگلی کے اشارے کی منتظر رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کشکول میں کسی اور کا مینڈیٹ ہے۔ آئندہ انتخابات میں سب کو پتہ چل جائے گا کہ کراچی شہر کس کا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ پاکٹ تنظیموں کی ہلہ گلہ کے پیچھے آئندہ انتخابات میں شکست کا خوف ہے۔