نالہ لئی کی صفائی کا کام (کل ) سے شروع ہوگا

اتوار 23 اپریل 2017 21:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء)نالہ لئی کی صفائی کا کام (کل )منگل 24اپریل سے شروع ہو گا ،نالہ لئی کی صفائی پر اڑھائی کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی ۔نالہ لئی کی صفائی کا کام ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

واسا ذرائع کے مطابق نالہ لئی کی صفائی کا کام رواں برس کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا ،یہ رپورٹ پہلے ہی مکمل کی جا چکی ہے ۔نالہ لئی کی صفائی کے منصوبے تحت کٹاریاں تا ریالٹو چوک تک نالہ لئی کی صفائی کے ساتھ ساتھ لئی پلوں کے نیچے جمی ہوئی مٹی بھی نکالی جائے گی جبکہ مختلف پوائنٹس سے لئی کی صفائی کی جائے گی ۔