ملتان میں نشتر ہسپتال کے اسسٹنٹ میڈیل سپرنٹنڈنٹ قتل

اتوار 23 اپریل 2017 21:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) ملتان کی بسم اللہ کالونی میں نشتر اسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وسیم کو قتل کردیا گیا ،واقعہ میں پلمبر اور گھر کا ملازم بھی زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈاکٹر وسیم کو ان کے گھر پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے قتل کیا جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا ۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے پلمبر اور گھریلو ملازم کو نشتر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ،ْ سیکیورٹی گارڈ کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :