ہر پاکستانی آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کا سپاہی ہے ،ْ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

ہمیں مل کر پاکستان سے فساد کا خاتمہ کرنا ہے ،ْ پیغام

اتوار 23 اپریل 2017 21:21

ہر پاکستانی آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کا سپاہی ہے ،ْ آرمی چیف قمر جاوید ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ ہر پاکستانی آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کا سپاہی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کو محفوظ اور مضبوط بنانے کیلئے ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی جس میں بغیر کسی تصدیق کے کسی بھی اجنبی شخص پر بھروسہ نہ کرنے کا پیغام دیا گیا ۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ہر پاکستانی آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کا سپاہی ہے اور ہمیں مل کر پاکستان سے فساد کا خاتمہ کرنا ہے۔