پانامہ کیس فیصلے کا اردوترجمہ کروارہے ہیں ،ْہمارا مقصد لوگوں تک اصل کہانی پہنچانا ہے ،ْشاہ محمودقریشی

اتوار 23 اپریل 2017 21:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پانامہ فیصلے کا اردوترجمہ کروارہے ہیں ،ْترجمہ مکمل ہونے پر اسے لوگوں کو دیں گے ،ہمارا مقصد عوام تک اصل کہانی پہنچانا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سندھ اوردادو کے عوام کاکامیاب جلسہ کروانے پرشکریہ اداکرتے ہیں ،ْ سندھ کی عوام حکمرانوں کی طرزحکمرانی اورکرپشن سے بہت پریشان ہے ۔

پاناماکیس پرتاثردیاگیاکہ فیصلہ حکومت کے حق میں آیاہے حالانکہ حقیقت اس کے بالکل الٹ ہے،عدالت نے پانامہ کیس پر جو فیصلہ سنایا ہے ہم اس کا ترجمہ کروا رہے اور اسے عوام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماری لڑائی کرپشن کیخلاف ہے او رجو بھی اسکی زد میں گا ہم اس کے خلاف آوازاٹھائیں گے اورکرپشن کے اصولی موقف پرسمجھوتا نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :