شہر قائد میں نامعلوم افراد ایک بار پھر متحرک ہوگئے

ایم کیو ایم پاکستان اور اس کے سربراہ فاروق ستار کے خلاف وال چاکنگ شروع کردی

اتوار 23 اپریل 2017 21:21

شہر قائد میں نامعلوم افراد ایک بار پھر متحرک ہوگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) شہر قائد میں نامعلوم افراد ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان اور اس کے سربراہ فاروق ستار کے خلاف وال چاکنگ شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف وال چاکنگ کی گئی ہے ،جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان کو مخاطب کر کے مہاجروں کا غدار کہا گیا ہے ،جبکہ ایم کیو ایم لندن کے حق میں بھی نعرے درج ہیں،نامعلوم افراد کی جانب سے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ پر بھی چاکنگ کی گئی ہے،واضح رہے کہ 22 اگست کو بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی جانب سے پاکستانی کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا،اس سے قبل بھی متعدد بار کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے خلاف وال چاکنگ کی جاچکی ہے۔