ْ پولیس نے گاڑیاں چوری کرکے صرف بیٹریاں فروخت کرنے والے کم عمر انوکھے چور کر گرفتار کرلیا

اتوار 23 اپریل 2017 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) صوبائی دارالحکومت پولیس نے گاڑیاں چوری کرکے صرف بیٹریاں فروخت کرنے والے کم عمر انوکھے چور کر گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل ٹان کے علاقے سے انوکھی وارداتیں کرنے 15 سالہ چور کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کم عمر چورمسروقہ گاڑیوں کی بیٹریاں نکال کر کباڑیے کو صر ف 600 روپے میں فروخت کرتاتھا اور ملزم نے 8 روز میں 8گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری کیں۔

15 سالہ ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ گلی محلے میں کھڑی لاوارث گاڑیاں چوری کرتا تھا،مسروقہ گاڑی خریدنے والے کسی بھی ڈیلر سے رابطہ نہیں تھا اور بیٹری چوری کرکے 600 روپے میں فروخت کردیتا تھا جبکہ گاڑی کو سڑک پر کھڑی کردیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :