سابق وفاقی وزیر مذہبی امورحامدسعید کاظمی کاحکومت سے نام ای سی ایل سے نکالنے اور سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ، حکومت پیپلز پارٹی کو دباؤ میں لانے کے لئے مجھے سیاست کا نشانہ بنارہی ہے،میں عمرے کی سعادت کیلئے جانا چاہتا ہوں، میرا نام ای سی ایل سے نکالا جائے،سابق وفاقی وزیر مذہبی امورحامدسعید کاظمی کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 23 اپریل 2017 21:20

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) سابق وفاقی وزیرمذہبی امورحامدسعید کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت پیپلز پارٹی کو دباؤ میں لانے کے لئے مجھے سیاست کا نشانہ بنارہی ہے۔

(جاری ہے)

شدید سکیورٹی خدشات کے باوجود سکیورٹی نہیں دی جارہی،جبکہ ایف آئی اے نے بھی میرانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال رکھا ہے ، میرے تمام اکاونٹس بھی منجمد کیے گئے ہیں ،مجھے سکیور ٹی مہیا کی جائے اور میرا نام ای سی ایل سے نکالا جائے ،میں عمرے کی سعادت کیلئے جانا چاہتا ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،حامد سعید کاظمی نے کہا کہ میرا نام عدالت نے نہیں بلکہ ایف آئی اے نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا ہے۔

ایف آئی اے کو کوئی ثبوت نہیں ملا، کارکردگی دکھانے کے لئے تاحال نام ای سی ایل میں رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے تمام اکاونٹس بھی منجمد ہیں جن میں 11لاکھ روپے موجود ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے،حامدسعید کاظمی نے مزید کہا کہ انہیں شدید سکیورٹی خدشات لاحق ہیں،جو بھی دہشتگرد پکڑا جاتا ہے ہٹ لسٹ میں ان کانام ہوتا ہے۔بحیثیت وزیر بھی ان پرقاتلانہ حملہ ہوا گارڈ اور ڈرائیور شہید ہوئے، لہذا انہیں سکیورٹی مہیا کی جائے۔

متعلقہ عنوان :