اپ ڈیٹ )

عوام کے مستر د کردہ لوگ وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں،رانا تنویر حسین نواز شریف ملک کے منتخب وزیر اعظم ہیں کسی ایک فرد کی خواہش پر مستعفی نہیںہونگے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی با لا دستی ہے پورے ملک کو اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھ کر لو ٹ مار کرنیوالوں کا یوم حساب قریب آچکا ہے، وزیر داخلہ چودھری نثار پیپلزپارٹی کی قیادت کے لئے ڈرائونا خوب بن گئے ہیں،دھرنا خان اور شیخ چلی کی امید یں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دم توڑ گئی ہیں حکومت اور نوازشریف مخالف سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی اپنی مرضی سے تشریح کررہی ہیں ،عوامی اجتماعات سے خطاب

اتوار 23 اپریل 2017 21:10

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنش وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وہ لوگ وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں جن کوعوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے 2013ء کے عام انتخابات میں بری طرح مسترد کردیاتھا نواز شریف ملک کے منتخب وزیر اعظم ہیں وہ کسی ایک فرد کی خواہش پر مستعفی نہیںہونگے سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی با لا دستی ہے عمران خان کے نصیب میں اللہ تعالیٰ نے رونا لکھا ہے آصف زراداری کے منہ سے کرپشن کے خلاف بات اور سپریم کورٹ کے فیصلہ پر تنقید قیامت کی نشانیا ں ہیں پورے ملک کو اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھ کر لو ٹ مار کرنیوالوں کا یوم حساب قریب آچکا ہے وزیر داخلہ چودھری نثار پیپلزپارٹی کی قیادت کے لئے ڈرائونا خوب بن گئے ہیں زرداری اور بلاول کو سوتے جاگتے ہر طرف چودھر ی نثار نظر آتے ہیں دھرنا خان اور شیخ چلی کی امید یں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دم توڑ گئی ہیں حکومت اور نوازشریف مخالف سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی اپنی مرضی سے تشریح کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مریدکے ، راوی ریا ن اور قلعہ بھٹیاں والہ میں سڑک ، پی سی سی منصوبہ اور گیس کی افتتاحی تقریبات کے موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا چیئر مین ضلع کونسل انجینئر را نا احمد عتیق انور، ارکان قومی اسمبلی را نا افضال حسین ، پیر اشرف رسول ، حسان ریا ض ، یوسی چیئرمینز چودھر ارشد ورک ، را نا آصف ، ملک نوید چوہان ، ممتاز صنعتکار رفیق الحسن قریشی ، لیگی رہنما حکیم سلیم اللہ ، میڈ یا کو آرڈینیٹر ندیم گورایہ ،فیصل بھٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا ہے وزیر اعظم پاکستان نوازشریف کا دامن اور ہاتھ صاف ہیں انہوں نے پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کے مطالبے پر خط لکھا تھا مگر عمران خان ، شیخ رشید ، سراج الحق غیر آئینی طریقے سے وزیر اعظم کو گھر بجھوانا چاہتے تھے اور تحقیقاتی کمیشن قائم ہونے کی بجا ئے وہ سپریم کورٹ سے نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ لینے پر بضد تھے سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کی فتح اور سازشی ٹولے کی ناکامی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اپنی ناکامیوں اور آئندہ عام انتخابات میں بدترین شکست سے بچنے کے لئے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے پنجاب کو کلین سویپ کرنے کا دعویٰ کرنیوالے زرداری اور ان کی پارٹی کو 2018ء کے عام انتخابات میں بھی بری طرح شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑے گی مسلم لیگ (ن) کی قیادت گزشتہ چار دہائیوں سے اپنی تین نسلوں کا حساب دیتی آرہی ہے اب ہم پر الزامات لگانے والوں کی باری آئی ہے تو وہ چور مچائے شور کے مصداق واویلہ کررہے ہیں عمران خان ، زرادری اینڈ کو اور جماعت اسلامی مفادات کے لئے ایک جگہ ہو رہے ہیں پاکستان کا مستقبل روشن اور تابنا ک ہے ہم انشااللہ آنیوالی نسلوں کو روشن اور خوشحال پاکستان دیکر جا ئینگے مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی اور عوامی خدمت کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی سی پیک منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور یہی بات ملکی ترقی وخوشحالی کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی نوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئی تونائی کا بحران انشااللہ رواں سال کے آخر میں ختم ہو جائے گا لو ڈشیڈنگ اور گیس کی قلت کے ذمہ دار زرداری اور ان کی پارٹی ہے پیپلز پارٹی کو (جے آئی ٹی ) میں شرجیل میمن ، ڈاکٹر عاصم اور ایان علی پر مشتم ٹیم چا ہئے جوکہ آئین و قانون کی موجودگی میں کسی طرح بھی ممکن نہیں زرداری پنجاب میں کامیابی حاصل کرنے کا خواب تو دیک سکتے ہیں مگر اس کی تعبیر ممکن نہیں ملکی تاریخ کے کرپٹ ترین لو گو ں کا حکومت کے خلاف متحد ہو نا پوری قوم کے لئے باعث حیرت ہے بھٹو سے لیکر مشرف تک شریف خاندان ہر احتسابی عمل میں سرخرو ہوا اور اب (جے آئی ٹی ) میں بھی سرخرو ہو گا ۔