کوئٹہ, پشتون وطن کو بچا نے کے لئے جرگوں کا انعقاد کر نا ہو گا معاشرے کو صحیح سمت پر چلانے کے لئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا, اصغر خان اچکزئی

اتوار 23 اپریل 2017 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور قبائلی عمائدین نے کہا کہ پشتون وطن کو بچا نے کے لئے جرگوں کا انعقاد کر نا ہو گا معاشرے کو صحیح سمت پر چلانے کے لئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا پشتون ایک پرامن قوم ہے اور ایک منصوبے کے تحت پشتونوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس وقت پشتون قوم بچانے کیلئے تمام سیاسی اختلافات کو بھلا کر متحد کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار السادات قبیلے کے نومنتخب سردار سید سردار بشیرآغا کے دستار بندی کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی ترین، سید لیاقت آغا،بی این پی کے مرکزی رہنماء ملک ولی کاکڑ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سید فضل آغا ، رشید خان ناصر، ڈسٹرکٹ چیئرمین پشین عیسیٰ خان روشان ، سید تور آغا، سید علائو الدین آغا ،سید شفیع آغا، ڈاکٹر گوہر اعجاز خان کاکڑ ، حاجی ولی محمد غبیزئی ودیگر نے بھی خطاب کیا سید سردار بشیر آغا کی دستار بندی ،پیر سید با چا آغا بلیلی میں کی اور یہ دستار بندی شاگئی شنغری میں ہوئی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور قبائلی عمائدین نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر موجودہ حالات کا مقابلہ کریں کیونکہ اس وقت پشتونوںکو سیاسی مشکلات درپیش ہے اس لئے وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے علاقے کو پرامن بنا نے اور علاقے کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے مل کر کوششیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک منصوبے کے تحت پشتونوں کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے اور اس وقت ہمیں اتحاد وا تفاق کی ضرورت ہے اور تمام اختلافات کو بھلا کر سب کو مل کر اپنا کام کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ پشتون قوم ایک پرامن قوم ہے اور اس سے عالمی حالات اور دہشتگردی سے بچانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کر نا ہوگا انہوں نے کہا کہ پشتون وطن کو بچا نے کے لئے جرگوں کا انعقاد کر نا ہو گا معاشرے کو صحیح سمت پر چلانے کے لئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا پشتون ایک پرامن قوم ہے اور ایک منصوبے کے تحت پشتونوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس وقت پشتون قوم بچانے کیلئے تمام سیاسی اختلافات کو بھلا کر متحد کرنا ہوگا

متعلقہ عنوان :