وفاقی پولیس کے اینٹی کار لفٹنگ یونٹ نے 3کا ر لفٹر گرفتار کر لئے ، دو گاڑیاں برآمد

اتوار 23 اپریل 2017 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) وفاقی پولیس کے اینٹی کار لفٹنگ یونٹ نے 3کا ر لفٹر گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو گاڑیاں برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد پولیس کے اینٹی کا ر لفٹنگ سیل نے کا ر چوری کی وارداتو ں میں ملو ث3کا ر چوروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دومسروقہ گا ڑیا ں بر آمد کرلی ، دیگر گا ڑ یا ں کی بر آمد گی اور ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھا پے مار ے جا رہے ہیں ،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیموںکی اعلیٰ کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ جو بھی پولیس افسر اچھی کارکردگی دکھا ئے گا اس کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

ایس پی انوسٹی گیشن محمد حسن اقبال نیسپیشل ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں کاروائی کرتے ہوئے کا ر چوری کی وارداتو ں میں ملو ث ملزمان کے خلاف گھیر ا تنگ کیا اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،ایک پولیس ٹیم نے کا ر چور ظہور احمد ولد محمد افضل سکنہ ستو ڑہ تحصیل حو یلیا ں ضلع ابیٹ آ باد کو گرفتار کر کے ملزم سے دو چوری شدہ کیر ی ڈبے جن میں رجسٹر یشن نمبر CT-4213کر اچی مقدمہ نمبر 236مورخہ 25-05-2016بجر م 381-Aت پ تھا نہ سبز ی منڈی بر آمد ہو ا اور دوسرے کیر ی ڈبے پر بو گس نمبر پا یا گیا ، جس کے متعلق مزید تفتیش عمل میں لا ئی جا رہے ہے تا کہ اس اصل نمبر ٹر یس کیا جا سکے ، ایک اور کا رروائی کے دوران پولیس ٹیم نے دو کا ر لفٹر محمد اکر م ولد علی بہا در سکنہ خا لد کا لو نی موہڑ ہ چھپر راولپنڈی اورشہزاد ولد منصنف خا ن سکنہ قائد اعظم کا لو نی راولپنڈی کو گرفتار کر لیا ، کا ر چوروں نے مقدمہ نمبر 59مورخہ16-02-2017بجر م 381-Aت پ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا اسلام آ باد کی گا ڑ ی چوری کر نے کے علا وہ دیگر گا ڑ یا ں چوری کر نے کا انکشاف کیا ہے، جن کی بر آمد گی ساتھی ملزمان کی گرفتار ی کے لیے بھی چھا پے مار ے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :