یوم کتاب پر قومی کتاب میلہ دوسرے روز بھی عوام کی توجہ کا بھرپور مرکز رہا، ہر عمرکے افراد کا پاک چین دوستی مرکز میں تانتا بندھارہا

مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی میلے میں ہمہ وقت موجود رہے، مختلف سٹالز کامعائینہ کیا، میلے کے انتظامات کا مسلسل جائزہ لیتے رہے نجماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کامیلے کا دورہ، مختلف سٹالز دیکھے، انتظامات کی تعریف نمعاشروں میں تبدیلی کے لئے کتاب دوستی اور علم کاعام ہونا ایک لازمی تقاضاہی ،لیاقت بلوچ آج قومی کتاب میلہ اختتام پزیر ہوگا، اختتامی تقریب سہ چار بجے منعقد ہوگی

اتوار 23 اپریل 2017 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) یوم کتاب پر منعقدہ قومی کتاب میلہ دوسرے روز بھی عوام کی توجہ کا بھرپور مرکز رہا اور ہزاروں کی تعداد میں ہر عمرکے افراد کا پاک چین دوستی مرکز میں تانتا بندھارہا۔ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کی سرپرستی میں نیشنل بک فا?نڈیشن (این بی ایف) کا آٹھواں کتاب میلہ ’’کتاب۔زندگی، امید، روشنی‘‘کے تھیم پر اتوار کو بھی جاری رہا۔

میلے کے دوسرے روز مختلف مختلف کتب کی تقاریب رونمائی کے علاوہ مذاکرے، سیمینار، کتاب خوانی اور مختلف موضوعات پر تقاریب کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی بھی میلے میں ہمہ وقت موجود رہے اور مختلف سٹالوں کا معائینہ کرنے کے علاوہ میلے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیتے رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میلے میں آنے والے افراد سے بھی ملاقات کی اور ان سے تبادلہ خیال کیا۔

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی میلے کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز دیکھے۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے قومی کتاب میلے کوخوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہاکہ معاشروں میں تبدیلی کے لئے کتاب دوستی اور علم کاعام ہونا ایک لازمی تقاضاہے۔ اس طرح کی تقاریب کا انعقاد جہاں کتاب دوستی کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ ہے، بلکہ مطالعہ کی عادت عام کرنے میں بھی مددگار ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ نوجوان نسل کو مطالعہ کی عادت کو اپنا نا ہوگا اور کتاب کی طرف توجہ دینا ہوگی۔ جس سے ان کے افکار اور کردار میں تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے میلے میں کئے جانے والے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ علمی اور ادبی اداروں کی فعالیت ایک قومی ضرورت ہے اور عرفان صدیقی کی سرپرستی میں اس ضمن میں پیش رفت خوش آئند ہے۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی (اے پی این ایس) کے راہنما مہتاب خان نے بھی میلے کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز دیکھے۔

انہوں نے کتاب دوستی کے فروغ کے لئے عرفان صدیقی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی وزارت اور نیشنل بک فا?نڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید کو مبارک دی۔ مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے میلے کے دوران ہونے والی مختلف سرگرمیوں کو بھی دیکھا اور مختلف تقاریب میں شامل ہوئے اور عام افراد کی صف میں بیٹھے۔ انہوں نے ماسٹر ایوب کی درسگاہ کا بھی دورہ کیا جو قومی کتاب میلے کا ایک حصہ ہے۔

مشیر وزیراعظم نے ممتاز شاعر خالد مسعود،مسلم لیگی راہنما ڈاکٹر جمال ناصر اور دیگر شخصیات کے ہمراہ ماسٹرایوب کے تعلیمی سٹال میں زیرتعلیم بچوں سے بھی بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ میلے میں بچوں، خواتین ، معذور افراد سمیت ہر عمر کے افراد کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور مختلف سٹالز پر زبردست گہماگہمی اور رش رہا۔ن