لاڑکانہ : وین اور ٹرک کے تصادم میں ایک عورت جاں بحق، بچوں سمیت آٹھ افراد خمی

اتوار 23 اپریل 2017 21:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) وین اور ٹرک کے ٹکر میں ایک عورت جاں بحق، بچوں سمیت آٹھ افراد خمی، اسپتال داخل، ڈرائیور گرفتار۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لاڑکانہ کے قریب گائوں سعدو دیرو بس اسٹاپ، حدوو تھانہ نوڈیرو پر تیز رفتار ویگن اور ٹرک میں آمنے سامنے زوردار ٹکت کے نتیجے میں ایک 30 سالہ عورت بادشاہ زوجہ عبدالحمید منگی مکین نوڈیرو نے عین موقعے پر ہی دم توڑ دیا جبکہ تین بچوںسمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے شعبہ حادثات لاڑکانہ داخل کرایا گیا، جنہیں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نے فوری طور پر میڈیکل چیک اپ کرنے کے ساتھ فوری طبی امداد کی فراہمی شروع کردی، اور ان کی جانیں بچانے میں مصروف دکھائی دیے، دوسری جانب پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جو ہوش میں نظر نہیں تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کا نتیجہ ہے، جبکہ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :