حیدرآباد: پانامہ فیصلہ جمہوریت کے متوالوں کی تاریخی فتح ہے، جمال عارف سہروردی

سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا، سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) حیدرآبادکا اعلی سطحی پارٹی اجلاس سے خطاب

اتوار 23 اپریل 2017 21:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) حیدرآباد ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات جمال عارف سہروردی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ کیس میں جو منصفانہ آئینی وقانونی فیصلہ دیا ہے یہ فیصلہ جمہوریت کے متوالوں کی تاریخی فتح ہے اس پر وزیر اعظم نواز شریف مبارکبا د کے مستحق ہیںفاضل جج صاحبان نے سماعت اور فیصلے تک پہنچنے کیلئے کئی ماہ کی دیانتدارانہ کاوش کی قرارداد میں کہا گیا کہ 20اپریل 2017ء کا سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا کیونکہ اس مرحلہ پر کوئی بھی اعلیٰ سطح کی تبدیلی جو کہ ملک و قوم کے مفاد میں نہ تھی ،وزیر اعظم محمدنواز شریف دن رات ایک کرکے زیادہ تندہی کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیںاور نامکمل منصوبوںکو مارچ 2018ء تک پایہ تکمیل تک پہنچائیںگے کیونکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفیٰ ہونے کا ہر گز نہیں کہا عمران خان کا پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے سربراہ وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ غیر آئینی ،غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے نواز شریف اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکرایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان بنیں گے۔