حیدرآباد:ٹی وی ڈرامے نوجوان نسل کواخلاقی طورپرتباہ کررہے ہیں،حافظ طاہرمجید

شریعت اوراخلاق کش نشریات پر پیمرانے مجرمانہ خاموشی اختیارکی ہوئی ہے ، امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کا بیان

اتوار 23 اپریل 2017 21:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے شہریوں کی جانب سے متعددبارشکایتوں پر کہاہے کہ پاکستانی ٹی وی چینلوں نے ڈرامو ں اوراشتہارات میں شریعت کامذاق اڑایاجارہاہے ٹی وی ڈرامے نوجوان نسل کواخلاقی طورپرتباہ کررہے ہیںشریعت اوراخلاق کش نشریات پر پیمرانے مجرمانہ خاموشی اختیارکی ہوئی ہے ان کے پاس’’ زن ،زراورزمین ‘‘کے علاوہ کوئی موضوع ہی نہیں ہے شرعی مسائل کوجس بھونڈے اندازمیں پیش کیاجارہاہے اس سے ذہنوں سے خرا ب کیاجارہاہے اورایسے ایسے موضوعات پر کہانیاں دکھائی جارہی ہیں جن سے خواتین اور خوصاًنئی نسل کے ذہن متاثر ہورہے ہیں معاشرتی برائی جن پر ہردور میں پردہ رکھنے کی کوشش کی گئی ہے اور ایسے گندگی کوبندرکھاگیاہے آج انھیں سرعام پیش کیاجارہاہے اورغیر اخلاقی موضوعات ،بازاری جملے اورفحاشی پرمبنی مناظر نے تمام حدودپارکرلی ہیں تمام چینل ایک دوسرے سے بڑھ کرنوجوانون نسل کوتباہ کررہے ہیں انہی ٹی وی ڈرامو ں اوراشتہارات کودیکھ کر اخلاقی جرائم میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیاہے ان سب کے باجودپیمراچپ سادھے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

سابق امیرجماعت اسلامی قاضی حسین احمدمرحوم نے فحاشی کے خلاف عدالت عظمیٰ گئے تھے اوراب امیرجماعت اسلامی پاکستان سینئٹرسراج الحق نے سینیٹ میں فحاشی کے خلاف قراردادمنظورکرائی ہے ۔ٹی وی چینل ڈراموں اوراشتہارات میںفحاشی کاباب بندکردیں ،پیمراکوبھی چاہیے کہ وہ سینیٹ کی قراردادپر عمل درآمدکرائے اور فحاشی اور شریعت سے متصادم ٹی ڈراموں کاسلسلہ روکے۔