حیدرآباد:نواز شریف اور ان کے حواری بددیانت ہیں ،صغیر قریشی

سندھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفارمر اُتارے جارہے ہیں ، شدید گرمی میں شہری اذیت کا شکار ہیں،پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر کا احتجاجی دھرنے سے خطاب

اتوار 23 اپریل 2017 21:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(حیسکو) کے دفتر کے سامنے بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، ڈیٹکشن بلوںکے اجراء اور ٹرانسفارمر اُتارے جانے کیخلاف احتجاج کیا گیا اور دھرناد یا گیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی دھرنے سے پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر صغیر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف اور ان کے حواری بددیانت ہیں ، سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہے ہیں ، سندھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفارمر اُتارے جارہے ہیں ، شدید گرمی میں شہری اذیت کا شکار ہیں، لوگوں کو لاکھوں روپے کے ڈیٹکشن بل بھیج کر ان کی تذلیل کی جارہی ہے، یہ حکومت پنجاب کی عوام کو سہولت فراہم کررہی ہے اور سندھ میں عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے۔

احتجاج کے باعث شاہراہ بلاک ہوگئی ۔ احتجاجی کیمپ میں موجود خواتین گو نواز گو ، چور ہے چور ہے نواز شریف چور ہے کہ نعرے لگارہی تھیں۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی رہنما صنم تالپور نے کہاکہ نواز شریف پاناما کیس میں جس طرح بے نقاب ہوئے ہیں اس کے بعد انہیں یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ وزیراعظم کے منصب پر فائز رہیں۔ کارکنان نواز شریف اور عابد شیر علی کیخلاف نعرے لگارہے تھے۔

متعلقہ عنوان :