حیدرآباد:تبدیلی اور ترقی کیلئے مردم شماری میں بھرپور حصہ لیا جائے، ایاز لطیف پلیجو

سندھ کو توڑنے کا اعلان کرنے والوں کو ناکام کرنے کیلئے مردم شماری کے دوران مادری زبان سندھی لکھوائیں، صدر قومی عوامی تحریک کا بیان

اتوار 23 اپریل 2017 21:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں کارونجھر سے کشمور تک نوجوان بھرپور کردار ادا کریں، ہرخاندان، ہر فرد خود اور اپنے گھر کو شامل کروائیں۔

(جاری ہے)

سندھ کو توڑنے کا اعلان کرنے والوں کو ناکام کرنے کیلئے مادری زبان سندھی لکھوائیں، انہوں نے کہاکہ تبدیلی اور ترقی کیلئے مردم شماری میں بھرپور حصہ لیا جائے ، جن اضلاع میں مردم شماری ہوچکی ہے وہاں فوری طورپر نئی حلقہ بندیاں کی جائیں ، الیکشن کمیشن وقت ضائع کرنے کے بجائے آئندہ انتخابات بائیومیٹرک کے تحت کرانے کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی 9سال میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کرسکی ، سندھ کو کھنڈر بنانے کے باوجود پیپلزپارٹی کرپشن کیخلاف بیان دے رہی ہے، کرپٹ حکمران عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرکے قوم سے معافی مانگیں، انہوں نے کہاکہ قومی عوامی تحریک سندھ کو تبدیل کرے گی۔ عوام کے ووٹوں سے جب بھی اقتدار میں آئیں گے اس دن سے سندھ کی خوشحالی کا دورہ شروع ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹیاں تبدیل کرنے والے وڈیرے کچھ نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :