سوئی میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ ،ایک شخص جا ں بحق

اتوار 23 اپریل 2017 20:40

سوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) سوئی میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ ایک شخص جا ں بحق ،تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو سوئی کے علاقے گوٹھ حاجی گنجو خان 109RD پٹ فیڈر میں ایک قبیلے کے مسلح لشکر نے ریحان مریٹہ کے گھر پر حملہ سے کر دیا جس کے نتیجے میں حملا اختر ولد ریحان مریٹہ جاں بحق ہوگیا جبکہ گھر کے باقی افراد معجزانہ محفوظ رہے اور گھر میں مو جود مال مویشیوں کو کافی نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی واقع ذاتی دشمنی کا نتیجہ بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :