چمن میں لیویز کی کارروائی، مشکوک شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا

اتوار 23 اپریل 2017 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) چمن میں لیویز کی کاروائی مشکوک شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا ،تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو لیویز نے چمن میں دوران چیکنگ مو ٹر سائیکل سوار مشکوک شخص سے ایک دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلی اور ااسے حراست میں لے کر تھا نے منتقل کردیا جہاں اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :