مصری شاہ دو گروپوں کے درمیان رقم کے تنازع پر فائرنگ ، 2افراد ہلاک

اتوار 23 اپریل 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) مصری شاہ دو گروپوں کے درمیان رقم کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ 3شدید زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ میںدو گروپوں کے درمیان رقم کے لین دین پر کے معاملے پر ایک گروپ نے دوسرے گروپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میںعاصم اورریاض گجر نامی دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3افرادشدیدزخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی کاآغاز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :