پاکستانی سی پیک منصوبے کے آغاز کے بعد اپنی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں‘چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کی رپورٹ

اتوار 23 اپریل 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستانی عوام چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے آغاز کے بعد اپنی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں ۔چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل سے نشر کی گئی رپورٹ کے مطابق اربوں ڈالر کے منصوبے میں چینی شہر کاشغر سے پاکستان کی جنوبی مغربی گوادر بندرگاہ تک سڑکوں کا رابطہ اور بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر شامل ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ چینی کمپنیاں 1300کلومیٹر طویل شاہراہ قراقرم کی توسیع اور تزئین نو کیلئے بھی کام کررہی ہیں جو قراقرم کے پہاڑوں سے چین اور پاکستان کو ملاتی ہے ۔منصوبہ سے نہ صرف مقامی سطح پر ٹریفک کی صورتحال میں بہتری آئے گی بلکہ راستے پربسنے والے مقامی افراد کیلئے 2500ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوںگے۔یہ بات کہی گئی ہے اقتصادی راہداری منصوبہ سے خطے میں سلامتی کی صورتحال کی بہتری میں مدد ملے گی کیونکہ پاکستان فوج نے تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے مزدورں اور بنیادی ڈھانچہ کی حفاظت کیلئے راستے پر متعدد وسائل فراہم کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :