پولیس شہداء کی فیملیوں کیلئے مراعات میں اضافہ کر کے تین پیکجز کا اعلان کر دیا گیا

اتوار 23 اپریل 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پولیس شہداء کی فیملیوں کیلئے مراعات میں اضافہ کر کے تین پیکجز کا اعلان کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیکج I میں دہشتگردی، بم دھماکوں میں شہید افسران اور اہلکاروں میں کانسٹیبل سے لے کر ہیڈ کانسٹیبل تک ایک کروڑ روپے،اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کی فیملی کیلئے ایک کروڑ پچیس لاکھ،انسپکٹر سے ڈی ایس پی تک رینک کے افسر کی فیملی کے لئے ڈیڑھ کروڑ ،ایس پی سے ایس ایس پی تک ایک کروڑ اسی لاکھ روپے اور ڈی آئی جی رینک کے افسر کی فیملی کو دو کروڑ روپے دئیے جائیں گے۔

پیکج II میں پولیس مقابلے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے کانسٹیبل سے ڈی آئی جی عہدے تک کے افسر ان کے لئے بالترتیب چالیس لاکھ سے ایک کروڑ روپے رکھے گئے ہیںجبکہ اس پیکج میں گھر کیلئے رقم بھی فراہم کی جائے گی۔پیکج IIIمیں دوران ملازمت کسی حادثے کا شکار ہو کر زندگی سے ہاتھ دھونے والے کانسٹیبل کو تیس لاکھ جبکہ افسران کو پچاس لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :