آصف علی زرداری سے رحمن ملک کی ملاقات

پاناما کرپشن سکینڈل کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی

اتوار 23 اپریل 2017 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہائوس اسلام آباد میں سابق وزیرداخلہ رحمن ملک نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمن ملک نے پارٹی کے صدر کو پاناما کرپشن سکینڈل کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔