ملک کی ترقی کی راہ میں سپیڈ بریکر بنانے والے ہمیشہ کی طرح ناکام اور نا مراد رہیں گے‘ احسن اقبال

حکومت نے توانائی شعبے میں حالیہ بحران کے باوجود صنعتوں کو ترجیحی بنیاد پر بجلی فراہم کی ہے‘ وفاقی وزیر

اتوار 23 اپریل 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی شعبے میں حالیہ بحران کے باوجود صنعتوں کو ترجیحی بنیاد پر بجلی فراہم کی ہے،ملک کی ترقی کی راہ میں سپیڈ بریکر بنانے والے ہمیشہ کی طرح ناکام اور نا مراد رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کے باعث مقامی صنعت بڑی حد تک بحال ہوگئی ہے۔چین کے ساتھ صنعتی تعاون ہماری صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ورکنگ گروپ میں وفاقی اور صوبائی سطح پر صنعتکاروں کو مناسب نمائندگی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :