ڈپٹی کمشنرنے (کے کے ایچ) میں تمام بڑے ہوٹلوں میںاسلحہ ممنوع،تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈ وسی سی ٹی وی تنصیب کی ہدایت کر دی

اتوار 23 اپریل 2017 20:30

چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء)ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک نے چلاس شہر میں تمام ہوٹل مالکان ساتھ کے کے ایچ میں تمام بڑے ہوٹلوں پر اسلحہ سمیت دیگر دیامر میں تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈ کی موجودگی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ہر ہوٹل میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر تحصیلدار ڈیلی شام کو کے کے ایچ کے تمام ہوٹلوں کو چیک کریں سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ان کا تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت ہر طرح کے اقدامات کررہی ہے عوام بھی دیامر ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ڈپٹی کمشنر دیامر نے کہا کہ اس سال ملکی اور غیر ملکی کافی بڑی تعداد میں سیاحوں کا رخ جی بی کی طرف ہے ہم سب کی فرض بنتا ہے اسے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا ہوٹلوں کے مالکان سی سی ٹی وی کیمروں اور سیکورٹی گارڈ اور ہوٹلوں پر صفائی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کیلئے ہر قسم کی سہولتوں کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ورانہ باری جرمانے لگائے جائیں گے۔