پاناماکیس کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کا میٹھائیاں تقسیم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ،دو سینئر ترین ججو ں کیمطابق وزیراعظم اب منصب پر رہنے کے اہل نہیں، محمد ظفر

اتوار 23 اپریل 2017 20:30

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) سماجی کارکن محمد ظفر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان پاناماکیس کے حوالے سے فیصلے پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں کا میٹھائیاں تقسیم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے حالانکہ سپریم کورٹ کے دو سینئر ترین ججو ں نے سو فیصد فیصلہ دیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اب منصب پر رہنے کے اہل نہیں ہے جبکہ تین ججوں نے مزید وزیراعظم اور بچوں سمیت تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے اور جی آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے کارکنوں کو میٹھائیاں تقسیم کرنے کے بجائے یہ سوچنا چاہیے کہ وزیراعظم اہل ہے تو سپریم کورٹ نے جی آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم کیوں دیا کیا جی آئی ٹی کے سامنے شفاف لوگ پیش ہوتے ہیں اگر حقیقت میں سوچا جائے تو وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے اب وزیر اعظم پاکستان کو اپنا منصب چھوڑ کے باعزت اپنے گھر جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :