گوہر آباد میں بیشتر لوگوں کی پی پی پی میں شمولیت سراسر جھوٹ ہے، گوہر کمال

اتوار 23 اپریل 2017 20:30

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ گوہر آباد کے صدر گوہر کمال نے کہاہے کہ گوہر آباد میں بیشتر لوگوں کی پی پی پی میں شمولیت سراسر جھوٹ ہے وہی لوگوں نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے جو پہلے ہی پی پی میں تھے پی پی کی سابق حکومت نے گوہر آباد کی تعمیر وترقی کے لئے کچھ نہیں کیا جب کہ سابق ممبر قانون ساز اسمبلی سلطان مدد نے گائوں کے لء واٹر سپلائی سول ڈسپنسری بنوایا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے گوہرآباد کیلئے فٹ بال گراونڈ کے علاوہ ایس کام ٹاور اور یونین کونسل کی اضافی سیٹ کی بھی منظوری دی ہے صوبائی وزیر فداخان نے لنک روڈ کی منظوری دی ہے جس پر ہم گوہر آباد کے عوام موجودہ حکومت کے شکر گزار ہیں۔