غذر، ترقیاتی بجٹ سے رقم کی فراہمی نہ ہونے سے ترقیاتی کام دو سال گزرنے کے باوجود نہ شروع ہوسکے

اتوار 23 اپریل 2017 20:30

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان کے ممبران کو 2015.16کے ترقیاتی بجٹ سے رقم کی فراہمی نہ ہونے کے باعث ان ممبران نے جو ترقیاتی سیکمیں رکھی تھی دو سال گزرنے کے باوجود بھی ترقیاتی بجٹ کی ریلز نہ ملنے کے باعث ان سیکیموں پر تاحال کام شروع نہیں ہوسکا جس باعث ترقیاتی بجٹ کا ایک بڑا حصہ کے لئے مختص رقم کا بھی کوئی پتہ نہیں چل سکا گلگت بلتستان میں مسلم لیگ کی صوبائی دو سال ہونے کو ہیں مگر ان دو سالوںمیں ممبران قانون ساز اسمبلی کے لئے ترقیاتی کاموں کی مد میں مختص رقم کی عدم فراہمی اور ممبران نے جو سیکمیں دی تھی ان کی منظوری نہ ملنے کے باعث ان ممبران کو حلقے کے عوام کی طرف سے سخت دبائو کاسامناہے حلقے کے عوام کی مشاورت سے ہر ممبر قانون ساز اسمبلی نے کروڑوں کے ترقیاتی منصوبوں کے کاغذات جمع کرادیئے تھے مگر تاحال نہ تو ان سیکمیوں کا کوئی پتہ نہیں چلا جس باعث اب ان ممبران کو حلقے کے عوام کے سامنے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے 2015.16بجٹ میں گلگت بلتستان کے کسی بھی ممبر کو ان کے ترقیاتی منصوبوں کی سیکمیوں کی منظوری نہ مل سکی جس سے ایک طرف ان ممبران کو اپنے ووٹروں کے سامنے سخت پریشانی کا سامنا ہے تو دوسری طرف ترقیاتی کام شروع نہ ہونے سے خطے کے عوام کے ،مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سابق حکومت کے ممبران نے بھی کروڑوں روپے کی سیکیں رکھی تھی ان کے رکھے گئے سیکموں کا بھی کوئی پتہ نہ چل سکا جس باعث گلگت بلتستان کے تمام ڈسٹرکٹ میں ممبران صوبائی اسمبلی کے رکھے گئے منصوبے التوا کا شکار ہوگئے ہیں اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کا کام بند ہونے سے ہزاروں مزدور بیروز گار ہوگئے ہیں اور دوسری طرف ممبران کے رکھے گئے کروڑوں کی سیکمیوں کی منظوری نہ ملنے کے باعث کئی ٹھیکدار بھی مالی مشکلات کا شکار ہیں اگر ان منصوبوں کی منظوری ملتی تو ایک طرف صوبے میں کروڑوں روپے ترقیاتی بجٹ میں خرچ ہوتے تو دوسری طرف بیروزگاری میں بھی بڑی حدتک کمی اتی گزشتہ دو سالوںمیں ممبران کے لئے مختص رقم کی فراہمی نہ ہونے سے خطے میں ترقیاتی کام اور نئے منصوبوں کی تعمیر کاکام تاحال شروع نہیں ہوسکا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :