سکردو کے لوگوں نے شہر کی سڑکوں کی مرمت کر کے باشعور ہونے کا ثبوت دیا ہے،کمشنر بلتستان ڈویژن عاصم ایوب

اتوار 23 اپریل 2017 20:30

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء)کمشنر بلتستان ڈویژن عاصم ایوب نے کہا ہے کہ سکردو کے لوگوں نے شہر کی سڑکوں کی مرمت کر کے باشعور ہونے کا ثبوت دیا ہے ،عوامی اشتراک کے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام ارتھ ڈے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پا کر ہم شہر ،علاقے اور ملک کو سبز و شادات کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میں عوامی آگاہی وقت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سکردو کے نوجوانوں نے سڑکوں کی مرمت کر کے علاقائی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے جو لائق تحسین ہے۔