حکومتی مایوسی کے بعد سول سوسائٹی وبلتستان یوتھ الائنس نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں کی مرمت شروع کر دی

اتوار 23 اپریل 2017 20:30

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) سول سوسائٹی اور بلتستان یوتھ الائنس کی جانب سے سڑکوں کی مرمت کا کام دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ،حکومت سے مایوسی کے بعد سول سوسائٹی اور بلتستان یوتھ الائنس نے اپنی مدد آپ کے تحت شہر کی سڑکوں کی مرمت شروع کر دی ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں یادگار سے حسینی چوک تک سیمنٹ بجری اور ریت کے ذریعے گڑھوں کو بھرا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں یادگار شہدا سے مشہ بروم ہوٹل تک کام ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبران کا کہنا تھا کہ دو جمہوری حکومتیں برسراقتدار رہی ہیں لیکن شہر کی سڑکیں کھنڈرات بن گئے ہیں اور کسی کو توفیق نہیں ہوئی ہے اس لئے ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کا کام شرو ع کر دیا ہے تا کہ حکومت وقت کو احساس ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :