ایف سی کے زیراہتمام ایٹمی دھماکے کی سرزمین چاغی کے مختلف علاقوں میں راشن تقسیم

اتوار 23 اپریل 2017 20:30

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) فرنٹیر کور بلوچستان کی جانب سے چاغی ضلع کے مختلف علاقوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم کی خصوصی ہدایت پر فرنٹر کور بلوچستان دالبندین رائفلز کی جانب سے ایٹمی دھماکہ کے سرزمین چھہتر،پدگ میں راشن تقسیم کیئے ۔ایف سی کمانڈنٹ محمد عمران شفیع نے پدگ میں تین سو ،چھہترمیں سات سو زائد مفت راشن غریبوں میں تقسیم کیئے ،راشن میں گھی ،گندم ،چائے وغیرہ شامل ہیں ۔

ایف سی کمانڈنٹ محمد عمران شفیع نے ان تمام علاقوں کے غریب لوگوں میں راشن تقسیم کیئے انکا کہنا تھا چھہتر میں سات سو ،پدگ میں تین سو اور چاگئے تحصیل میں بھی تین سو گھرانوں میں راشن تقسیم کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم گزشتہ دو ہفتے قبل ان علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا لوگوں کے مسائلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان علاقوں میں آب نوشی کے لیئے ٹیوب ویل ،فری میڈیکل کیمپ ،اور دس طلباء کے لیئے اسکالر شپ کا اعلان بھی اپنے دورے چھہتر کے موقع پر کیا تھا چھہتر کے عوامی حلقوں نے فرنٹر کور بلوچستان آئی جی ایف سی میجر جنرل کا شکریہ ادا کیا انکا کہنا تھا پہلی بار ہمارے علاقے میں بنیادی مسائل حل ہورہے ہیں ہم آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم اور کمانڈنٹ دالبندین رائفلز محمد عمران شفیع کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :