Live Updates

پارٹی قائد عمران خان نے نوازشریف کا پیچھا نہیں چھوڑا بلکہ انہیں انجام تک پہنچائیں گے ،سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز نے اختلافی نوٹس دئیے ،وزیراعظم کواخلاقی جرأت کامظاہر ہ کرکے عہدے سے الگ ہوجانا چاہئے

صدر تحریک انصاف بلوچستان سرداریارمحمد رند کا جلسہ عام سے خطاب

اتوار 23 اپریل 2017 20:30

حمید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سرداریارمحمد رند نے کہاہے کہ پارٹی قائد عمران خان نے نوازشریف کا پیچھا نہیں چھوڑا بلکہ انہیں انجام تک پہنچانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو سینئر ججز نے نوازشریف کے خلاف اختلافی نوٹس دئیے اب نوازشریف کو اخلاقی جرأت کامظاہر ہ کرکے اپنے عہدے سے الگ ہوجانا چاہئے ۔

وہ اتوار کو صحبت پور میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کو لوٹ کر بیرون ممالک میں جاکر وہاں کاروبار کررہے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت کو بہت جلد پاکستان میں منتقل کریں گے۔2010 اور 2012کے سیلا بوں نے صحؓت پور ضلع کو مکمل طور پر تباہ کردیا مگر اس وقت ایک نااہل اور کرپٹ وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی تھے اس نااہل وزیر اعلیٰ نے ہمیں کرپٹ اور چور آصف علی زرداری نے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی بھی کرپٹ اور کرپشن کرنے میں ماہر ہے ۔آصف علی زرداری نے بھی عوام کو بیو قوف بنارہا ہے کبھی سندھ کارڈ استعمال کرکے ووٹ لیتے ہیں تو کبھی شہیدوں کا نام لے ووٹ وصول کیا جاتا ہے اب وہ وقت گزر گیا ہے اس ملک کی تمام بحرانوں کا واحد حل پاکستان تحریک انساف کے چیئرمین عمران خان نکال سکتے ہیں ۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ مئی میں کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کا ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا ۔

جلسہ عام سے پارٹی کے چیئرمین عمران خان خصوصی خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انساف ملک بھر سے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی ۔جلسہ عام سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں سنجر خان جمالی ،ذاکر حسین ناوڑا ،بشیر احمد مستوئی ،عارف رند ،جہانگیر رند ودیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات