نواز شریف کے گھر سے ہی گو نواز گو کے نعرے گونج رہے ہیں، سینیٹر عاجز دھامراہ

اتوار 23 اپریل 2017 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے لاہور میں ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی تقریب میں گو نواز گو کا نعرہ لگانے والے ریلوے ملازمین کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اب تو نواز شریف کے گھر سے ہی گو نواز گو کے نعرے گونج رہے ہیں، سینیٹر عاجز دھامراہ نے ریلوے کے وفاقی وزیر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جھوٹ اور لوٹ کے بادشاہ خواجہ سعد رفیق تم کس کس کو خاموش کروگے،سینیٹر عاجز دھامراہ نے مزید کہا کہ اب ہر طرف گو نواز گو کی گونج اٹھے گی،عوام کی آواز کو کوئی دبا نہیں سکتا، سپریم کورٹ کے پاناما کیس کے فیصلے کے بعدوزیراعظم نواز شریف اب کس منہ سے کرسی پربراجماں ہیں انہوں نے وزیراعظم نوز شریف کو مشورہ دیا کہ آپ مستعفی ہو کر گھر میں آرام کریں کیونکہ ملک چلانا آپ کے بس میں نہیں، سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ اب کاغذی شیر ، جھوٹے وزرا اور جاتی امرا کی نقلی بادشاہت کا خاتمہ ہونے والا ہے۔