کسی گو نواز گو تحریک کے دبائو میں آکر نواز شریف مستعفیٰ نہیں ہوں گے،سینیٹر نہال ہاشمی
اتوار 23 اپریل 2017 20:20
(جاری ہے)
گو نواز گو تحریک کا مقابلہ نواز شریف حمایت تحریک سے کیا جائے گا۔
پوری قوم کی مجبوری ہے نواز شریف کا وزیراعظم رہنا ضروری ہے۔ نواز شریف کے حق میں پورے ملک میں یکجہتی ریلیاں اور جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اتوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے تحت وزیراعظم نواز شریف حمایت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بابو سرفراز خان جتوئی، سیکریٹری جنرل سینیٹر نہال ہاشمی، سینیٹر سلیم ضیاء، منور رضا، خواجہ طارق نذیر اور دیگر رہنما?ں نے کیا۔ نواز شریف حمایت ریلی مسلم لیگ ہائوس کارساز سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی میں پارٹی رہ نما?ں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں نواز شریف کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ کارکنان نعرے لگا رہے تھے کہ دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا، شیر آیا۔ قوم کی مجبوری ہے نواز شریف کا وزیراعظم رہنما ضروری ہے۔ نواز شریف کا ہو ایک اشارہ، حاضر حاضر لہو ہمارا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بابو سرفراز خان جتوئی، سینیٹر نہال ہاشمی، سینیٹر سلیم ضیائ اور دیگر رہنما?ں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں میں کہیں یہ ذکر نہیں ہے کہ نواز شریف مستعفی ہوں۔ نواز شریف کو وزیراعظم 2013ئ کے انتخابات میں عوام نے ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کسی جماعت یا تحریک کے مطالبے پر مستعفیٰ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور قانون کے مطابق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملزم کہنے والے یہ بتائیں کہ آیان علی اور دیگر چوروں کی پشت پناہی کون کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ عوام آج بھی پانی، بجلی اور دیگر بنیادی مسائل کا شکار ہیں۔ پیپلز پارٹی جواب دے کہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جو انہوں نے شروع کئے ہیں ان کا وجود کہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کے لئے نواز شریف نے سندھ کے دوروں کا آغاز کیا ہے۔ اسی لئے وہ ہر ضلع کے لئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور ان کے رہنما ہم پر کرپشن کا الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ کرپشن کا بادشاہ کون ہے اور کرپشن کے الزام میں کون گرفتار ہوتا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی ایک سازش کے تحت صوبے کو تباہ کررہی ہے۔ صوبے کے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات سے محروم کیا گیا ہے تاکہ وہ عوام کے مسائل حل نہ کرسکیں۔ انہوں نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ چار سال سے وہ وزیراعظم بننے کے لئے نواز شریف پر الزامات لگا رہے ہیں لیکن ہمیشہ ان کے الزامات جھوٹے ثابت ہوتے ہیں۔ مسلم لیگی رہنمائوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف کو اگر مقابلہ کرنا ہے تو وہ 2018ء کے انتخابات کا انتظار کرے۔ کارکردگی کی بنیاد پر عوام فیصلہ کرے گی کہ آئندہ ان کا حکمران کون ہوگا۔ مسلم لیگی رہنمائوں نے اعلان کیا کہ نواز شریف کی حمایت میں پورے ملک میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور عوامی جلسے کئے جائیں گے۔ مسلم لیگی رہنما?ں نے کراچی میں جلد بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیا۔ اس جلسے میں نواز شریف کراچی کے لئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل پر پیپلز پارٹی کے خلاف احتجاج کرنے والی ہر تحریک کی حمایت کرتے ہیں۔ مسلم لیگ بھی کراچی اور سندھ کے مسائل پر احتجاج کرے گی اور دھرنے گی۔ ان رہنمائوں نے واضح کیا کہ اگر وزیراعظم کی رہائش گاہ یا اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا تو پھر گو نواز گو تحریک چلانے والے رہنما?ں کے گھروں کا گھیرا? کیا جائے گا اور ان کے گھروں کے باہر احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.