لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی لیپ ٹاپ سکیم کا چوتھا فیز تیار

اس فیز میں طلبہ کو 1 لاکھ 15 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے، تقریباً 7 ارب لاگت آئی

اتوار 23 اپریل 2017 20:20

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب  کی لیپ ٹاپ سکیم کا چوتھا فیز تیار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لیپ ٹاپ سکیم کا چوتھا فیز تیار کرلیا گیا۔ اس فیز میں طلبہ کو 1 لاکھ 15 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائے گے جن پر تقریباً 7 ارب روپے لاگت آئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس سے پہلے 3 فیز مکمل ہوچکے ہیں جس میں 3 لاکھ 10 ہزار لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ جن پر تقریباً 20 ارب روپے لاگت آئی تھی۔ (علی)

متعلقہ عنوان :