لاڑکانہ:ٹھیکیداروں کو ایڈوانس ادائیگی کی بجائے کام مکمل ہونے پر ادائیگی کی جائے، محمد عباس بلوچ

ڈپٹی کمشنر ترقیاتی کاموں کا بذات خود جائزہ لیں، اور معیار کا خاص خیال رکھیں، اس سلسلے میں غفلت کرنے والے افسران کو کسی صورت میں بخشا نہیں جائے گا،کمشنر کی اجلاس کے دوران ہدایت

اتوار 23 اپریل 2017 20:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) کمشنر لاڑکانہ محمد عباس بلوچ نے مختلف قومی تعمیراتی محکموں کے عملداروں پر زور دیا ہے کہ وہ قمبر اور لاڑکانہ اضلاع میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کو تیز کریں، اور ان کو مکمل وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ ان اسکیموں سے عوام فائدہ اٹھاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنے دفتر میں لاڑکانہ ڈویژن کے اعلی سطحی اجلاس میں کیا انہوں نے مزید کہا کہہر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ترقیاتی کاموں کا بذات خود جائزہ لیں، اور معیار کا خاص خیال رکھیں، اس سلسلے میں غفلت کرنے والے افسران کو کسی صورت میں بخشا نہیں جائے گا، اور افسران کسی بھی ٹھیکیدار کو ایڈوانس ادائیگی نہ کریں، او جب کام مکمل ہوجائے تو ٹھیکیدار کو ادائیگی کی جائے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے لاڑکانہ میئر کو کہا کہ لاڑکانہ کو خوبصورت اور صاف رکھنے میں اپنا کردار بخوبی ادا کریں، تاکہ لاڑکانہ پہلے سے بھی بہتر دکھائی دے، ایم ایس سی ایم سی لاڑکانہ کو ہدایات دیں کہ وہ اسپتال کے اندر ہونے والے تمام ترقیاتی کاموں کی بذات خود نگرانی کرے، ار ان اسکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرانے کی بھرپور کوشش کرے، اور اسپتال کے اندر اور باہر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے،تمام مریضوں کا کاص خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کو مفت میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اور احکامات جاری کیے کہ ہفتہ وار پراگریس رپورٹ ان کے دفتر میں جمع کرائی جائے، اگر کسی اسکیم میں ایڈیشنل فنڈز کی ضرورت ہے تو اس کے لیے 15 دن کے اندر اپنے ضلع ڈپٹی کمشنر کی معرفت پوائنٹ آئوٹ کریں، تاکہ ان رکی ہوئی تمام اسکیموں کو مکمل کرایا جا سکے۔

#