سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول سیکشن کی مارچ2017 ء میں 87 بلڈنگ پلانز ،166کمرشلائزیشن کیسزکی منظوری دیکر

کروڑ سے زائد ریونیو حاصل کیا

اتوار 23 اپریل 2017 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے ماہ مارچ2017 ء میں 87 بلڈنگ پلانز کی منظوری، 82 تکمیلی سرٹیفکیٹس کا اجراء سمیت 166 این او سی اورکمرشلائزیشن کیسزکی منظوری دی۔اس مد میںسی ڈی اے کو 14,724,717روپے ریونیو موصول ہوا۔ یہ بات میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو اجلاس کے دوران بتائی گئی۔

جس میں سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے کی۔ اجلاس میں بلڈنگ کنٹرول سیکشن(بی سی ایس) کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ بی سی ایس سی ڈی اے کا نہایت اہم شعبہ ہے کیونکہ شہر میں تعمیرات میں توازن قائم رکھنا اسی شعبے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

بی سی ایس کے عملے کو چاہیے کہ وہ شہر کی تعمیراتی خوبصورتی بڑھانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔ بی سی ایس کو تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بی سی ایس کی کارکردگی اطمینان بخش ہے تاہم اس کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر بی سی ایس نے بتایا کہ بی سی ایس سیکشن I- نی25 بلڈنگ پلانز کی منظوری دی جبکہ 18 تکمیلی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے ساتھ ساتھ 25 کمرشلائزیشن چارجز کی بھی منظوری دی گئی۔

اس ضمن میں بی سی ایسI- کو 1,403,192 روپے کا ریونیو بھی وصول ہوا۔ اسی طرح بلڈنگ کنٹرول II- سیکشن نے 18 تکمیلی سرٹیکفیٹ جاری کیے جس کی مد میں 655,889 روپے ریونیو موصول ہوا۔ اسی طرح بی سی ایس سیکشن II- نے 58بلڈنگ پلان کی منظوری بھی دی جس کی مد میں 367,950 روپے جبکہ 64 این او سی اور کمرشلائزیشن چارجز کی مد میں 7,011,917 روپے موصول ہوے۔ ڈائریکٹر بی سی ایس نے اجلاس کو مزید بتایا کہ بی سی ایس سیکشن III- نے مارچ کے مہینے میں 16 تکمیلی سرٹیفیکٹ جاری کیے جس کی مد میں 653,342 روپے ریونیو کی مد میں حاصل ہوئے اسی طرح 50 بلڈنگ پلانز اور 24 این او سی کے اجراء سے بالترتیب166,760 روپے اور 3,665,657 روپے ریونیو کی مد میں حاصل ہوئے۔

متعلقہ عنوان :