سی ڈی اے کمپلینٹ سیل کو 2017کی پہلی سہ ماہی میں 1277 شکایات موصول ہوئیں جن میں 398واٹر سپلائی ،304 سٹریٹ لائٹ،215 سینی ٹیشن سرفہرست

اتوار 23 اپریل 2017 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) سی ڈی اے کے پبلک گروینس اینڈ کمپلینٹ سیل کو ماہِ جنوری تا مارچ 2017 ء کے دوران 1277 شکایات موصول ہوئیں ۔دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کی طرف درج کروائی جانے والی شکایات ادارے کی طرف سے فراہم کی جانے والے سروسز سے متعلق تھیں۔ رواں سال 2017ء کی پہلی سہ ماہی میں 1277 شکایات میں سے 31% واٹر سپلائی، 24% سٹریٹ لائیٹس اور 17% سینی ٹیشن سے متعلق تھیں۔

سی ڈ ی اے کے چیف کمپلینٹ آفس کو فعال اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ میں مدد ملی۔ اورسہولیات کی فراہمی اور خدمات میں نمایاں بہترین آئی۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کی شکایات کے انداراج اور ازالہ سے متعلق معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

(جاری ہے)

سال 2017ئکی پہلی سہ ماہی کے دوران جو شکایات موصول ہوئیں ان میں 398واٹر سپلائی ،304 سٹریٹ لائٹ،215 سینی ٹیشن،187 سیوریج سے متعلق جبکہ 42 شکایات انفورسمنٹ، 32انوائرنمنٹ، 27 روڈز انفراسٹرکچرز اور 21 شعبہ مینٹی نیس سے متعلق چیف کمپلینٹ آفس میں درج ہوئیں ۔

چیف کمپلینٹ آفس میں دیگر شعبوں ، اداروں سے مختلف 50 شکایات کااندراج کروایا گیا۔ماہوار شکایات کے اندارج کے مطابق ماہ مارچ کے دوران592 ، ماہ فروری کے دوران 377 اورجنوری کے مہینے کے دوران 308 شکایات موصول ہوئیں جن پر چیف کمپلینٹ آفس نے متعلقہ شعبوں سے فوری ازالہ کو یقینی بنانے کے لیے رابطہ رابطہ کیا ۔پہلے تین ماہ کے دوران سب سے زیادہ شکایات سیکٹر G-11 سے موصول ہوئیں جن کی تعداد243 ہے جبکہ سیکٹر F-6 سے 119 ، سیکتر G-6 سے 113 ، F-10 سے 105 ، G-7 سے 104 ، G-10 سے 102 ، I-10 سے 89 ، G-9 سے 78 ،سیکٹر F-11 سے 61 ، سیکٹر I-8 سے 58 ، سیکٹر F-8 سے 44 ، E-7 سیکٹر سے 31 اور مارگلہ ٹائون و راول ٹائون سے 36 شکایات موصول ہونے کے علاوہ شہزاد ٹائون ، بھارہ کہو، F-5 ، G-14 ، ہمک اور سیکٹر I-9 کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی شکایات کا انداراج کروایا گیا۔

پبلک گروینس اینڈ کمپلینٹ سیل کومزید فعال بنانے کے لیے ایک جدید اور جامع کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے جس کو سی ڈی اے کے انفارمیشن ٹیکنا لوجی ڈائریکٹوریٹ نے تیار کیا ہے۔ ۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا جدید کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم عوامی شکا یات کے اندارج اور ازالے کے لئے مربوط نظام کے ذریعے موثرحل فراہم کرنے کا حا مل ہے۔

ہر شکایت کنندہ کو ایس ایم ایس نو ٹیفیکیشن اور ای میل کے ذریعے شکایت پر کی جانے والی کاروائی سے با خبر رکھا جائے گا۔ مزید برآں سی ڈی اے موبائیل کمپلینٹ وین سروس ادارے میں سروس ڈیلوری کو بہتر بنانے میں اہم کر دار ادا کر رہی ہے۔ لوگوں کی سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کا رپوریشن اسلام آباد سے متعلقہ شکایات کا جلد ازالہ ممکن بنایا جا رہا ہے۔

اس سروس کے ذریعے مختلف علا قوں کا سروے کیا جا رہا ہے تا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جا سکیں۔ موبائل وین سروس سی ڈی اے کے پبلک گریوینس اینڈ کمپلینٹ سیل کا ایک جزو ہے۔ اس سروس سے مطلوبہ نتائج حا صل کرنے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر مختلف سیکٹروں کا دورہ کر کے لوگوں کی شکایات کا اندراج کرتی ہیں جبکہ موقع پر پانی کے معیار کو چیک کرنے کی سہولت بھی مہیا کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :