مسلم لیگ (ن) کا جنازہ نکالنے والوں کا اپنا جنازہ نکل گیا ، اعلیٰ عدلیہ سے نوازشریف سرخرو ہو کر نکلے

من گھڑت قصے کہانیاں سنانیوالے آئندہ الیکشن میں کس منہ سے عوام کے پاس جائیگی مسلم لیگی رہنما و نومنتخب چیئرمین اسلام آباد ملک سجا د کا بیان

اتوار 23 اپریل 2017 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 34 اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین ملک سجا د نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا جنازہ نکالنے والوں کا اپنا جنازہ سپریم کورٹ سے نکل گیا ہے مسلم لیگ ن کی قیادت پر طنز کے نشتربرسانے والے فیصلہ سنتے ہی سپریم کورٹ کی عمارت سے نکل گئے وزیراعظم محمد نوازشریف کو اللہ تعالیٰ نے سپریم کورٹ سے بھی تاریخی فتح ولوائی ہے ۔

وزیراعظم نوازشریف پر بے جا الزامات لگانے اور سپریم کورٹ میں من گھڑت قصے کہانیاں سنانے والی تحریک انصاف اب آئندہ الیکشن میں کس منہ سے عوام کے پاس جائے گی ، مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن بھی جیتے گی نوازشریف کو سیاست سے آئوٹ کرنیکی سازش کرنیوالوں کی اپنی سیاست دائو پر لگ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے جس کے آنیوالی سیاست اور آئندہ الیکشن پر دو ر رس اثرات مرتب ہونگے اعلیٰ عدلیہ سے نوازشریف سرخرو ہو کر نکلے ہیں ان کی سیاست ختم ہونیکی پیشن گوئیاں کرنیوالے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ، ملک سجاد نے کہا ہے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ ن کی پوری قیادت اور کیس لڑنے والی وکلاء کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اعلیٰ عدلیہ بھی مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوںنے قوم کو پانامہ کیس جیسے من گھڑت اوربے سروپا عذاب سے نکالا ہے۔

نومنتخب چیئرمین ملک سجاد نے کہا کہ ہم کل بھی کہتے تھے کہ فتح انشاء اللہ وزیراعظم نوازشریف کی ہو گی پانامہ کیس میں فتح مسلم لیگ ن کے ساتھ ساتھ پاکستان کے بیس کروڑ عوام کی بھی ہے جنہوں نے تحریک انصاف کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے ان کے قصے کہانیوں اور بے جا من گھڑت الزامات پر کان نہیں دھرے انشاء اللہ آئندہ حکومت بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی بنے گی اور نواز شریف ایک بار پھر وزیراعظم بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔