’’ میڈ ان خیبر پختونخواہ ‘‘ دو روزہ نمائش کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئی ہیں،نمائش میں صوبے میں تیار کی جانیوالی منصوعات اورکھانوں کے اسٹال لگائے جائیں گے،حاجی محمد افضل

اتوار 23 اپریل 2017 20:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) کے پی کے ایوان صنعت و تجارت کے صدر حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں اور نواحی علاقوں کے عوام کیلئے پختون تہذیب و ثقافت اور روایات کی عکاس مقامی دستکاریوں، کھانوں ، صنعتی اشیاء اور صوبے میں تیار ہونے والی ہر قسم کی مصنوعات کی پہلی ’’ میڈ ان خیبر پختونخواہ ‘‘ دو روزہ نمائش یکم مئی سے 2 مئی پاک چائینہ سینٹر شکرپڑیاں اسلام آباد میں منعقد ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر منعقد ہونے والی اس نمائش میںخیبر پختونخواہ کے مشہور کھانوں کے فوڈ کورٹ لگائے جائیں گے جن میںجلیل کباب ، چرسی تکہ ، نمک منڈی کا نمکین گوشت اور دیگر لذیذ کھانے تیار کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر خٹک ڈانس اور علاقائی نغمے پیش کئے جائیں گے اورلوک فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

نمائش میں چترال سکاوٹس بھی حصہ لیں گے اور متعدد اداورں اور محکموں کی طرف سے بھی اسٹال لگائے جائیں گے جن میںصوبہ خیبر پختونخواہ میں تیار ہونے والی مصنوعات رکھی جائیں گی۔ حاجی محمد افضل نے کہاکہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی میڈ ان خیبر پختوانخواہ نمائش اپنی مثال آپ ہو گی جس میں سستی خریداری کے ساتھ ساتھ صوبے کی سوغات بھی رکھی جائیں گی اور اس عوامی میلے میں تفریح و طبع اور عوامی دلچسپی کے لئے میوزیکل شوزبھی ہوں گے۔ حاجی محمد افضل نے کہاکہ بہت بڑی تعداد میں لوگ اس نمائش کو دیکھنے کے لئے پاک چائنہ سینٹر شکر پڑیاں آئیں گے جن کے لئے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔